Brailvi Books

تلاوت کی فضیلت
31 - 49
بے حُرمتیوں پر آیت کا پیش کرنا اس (یعنی چھاپنے یا  لکھنے والے )کا فِعل ہوا۔   ؎
کر دَم ازعَقل سُوا لے کہ بگہ ایمان چِیست
عقل دَرگَوشِ دِلَم گُفت کہ ایمان ادب سست
	(میں نے عقل سے یہ سُوال کیا  تُو یہ بتا دے کہ ایمان کیا  ہے ، عقل نے میرے دل کے کانوں میں کہا کہ ایمان ادب کانام ہے)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
	اگر کسی کتاب کے سرِورق (TITLE) پر آیتِ قراٰنی چھپی ہوئی دیکھیں تو درخواست ہے اچّھی اچّھی نیّتیں کر کے کتاب چھاپنے والے کو مندرجہ بالا تحریر دکھایئے یا اس کی فوٹو کاپی بذریعۂ ڈاک ارسال فرمایئے اور ساتھ میں یہ بھی لکھئے کہ آپ کی فُلاں کتاب کے سرِوَرَق پر آیتِ کریمہ دیکھی تو تحریری طور پر حاضِر ہو کر عرض گزار ہوں کہ برائے کرم! سرِورق پر آیا تِ مبارکہ اور ان کے ترجَمے نہ چھاپئے تا کہ مسلمان بے خیا لی میں بے وضو چھونے سے محفوظ رہیں ۔ جزاکَ اللّٰہُ خیراً۔ اگر پبلیشر بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ المبین کا عاشق ہوا تواِن شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ