Brailvi Books

تلاوت کی فضیلت
29 - 49
نہ اپنا تابع ہو نہ قراٰنِ مجید کا تو جائز ہے، کُرتے کی آستین ،دوپٹّے کے آنچل سے یہاں تک کہ چادر کا ایک کونا اس کے مونڈھے(یعنی کندھے) پر ہے دوسرے کونے سے چھُونا حرام ہے کہ یہ سب اس کے تابِع ہیں جیسے چَولی قراٰن مجید کے تابِع تھی۔ (دُرِّمُختار،     رَدُّالْمُحتار ج۱ص۳۴۸) {۶}قراٰن کا ترجَمہ فارسی یا  اردو یا  کسی اور زبان میں ہو اس کے چھونے اور پڑھنے میں قراٰنِ مجید ہی کا سا حُکم ہے۔( بہارِ شریعتحصّہ ۲ص۳۲۷) {۷} کتاب یا  اخبارمیں آیت لکھی ہو تو اُس آیت پر نیز اُس آیت والے حصّۂ کاغذ کے عین پیچھے بے وضو اور بے غُسلے کو ہاتھ لگانا جائز نہیں {۸}جس کاغذ پر صرف آیت لکھی ہو اور کچھ بھی نہ لکھا ہو اُس کو آگے پیچھے یا  کونے وغیرہ کسی بھی جگہ پربے وُضواور بے غُسلا ہاتھ نہیں لگا سکتا۔
کلامِ پاک کے مولا مجھے آداب سکھلا دے
مجھے کعبہ دکھا دے گنبدِ خضرا بھی دکھلا دے
کتابیں چھاپنے والوں کی خدمتوں میں مَدَنی التجاء
{۹}دینی کتابیں اور ماہنامے وغیرہ چھاپنے والوں کی خدمتوں میں درد بھری