’’ فرقانِ حمید‘‘ کے نو حُروف کی نسبت سے قراٰنِ پاک کو چُھونے کے 9 مَدَنی پھول
{۱}اگر وُضُو نہ ہو تو قراٰنِ عظیم چُھونے کے لئے وُضو کرنا فرض ہے۔(نُورُ الْاِیضَاح ص۱۸){۲}بے چھوئے زَبانی دیکھ کر(بے وُضو) پڑھنے میں کوئی حَرَج نہیں {۳} قراٰنِ مجید چُھونے کے لئے یا سجدہ ٔتلاوت یا سجدۂ شکر کے لئے تَیَمُّمجائز نہیں جب کہ پانی پر قدرت ہو۔ ( بہارِ شریعت ج۱ حصّہ۲ ص۳۵۲) {۴}جس پر غُسل فرض ہو اُس کو قراٰنِ مجید چھونا اگرچِہ اس کا سادہ حاشِیہ یا جِلد یا چَولی چُھوئے یا بے چُھوئے دیکھ کر یا زَبانی پڑھنا یا کسی آیت کا لکھنا یا آیت کا تعویذلکھنا یا ایسا تعویذ چھونا یا ایسی انگوٹھی چُھونا یا پہننا جیسے مُقَطَّعَات۱؎ کی انگوٹھی حرام ہے۔ ( بہارِ شریعت ج۱حصّہ۲ ص۳۲۶){۵}اگر قراٰنِ عظیم جُزدان میں ہو توجُزدان پر ہاتھ لگانے میں حَرَج نہیں یونہی رومال وغیرہ کسی ایسے کپڑے سے پکڑنا جو
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1؎ : الٓمّٓ۔ کٓھٰیٰعٓصٓ۔یٰسٓ۔طٰہٰ۔قٓ۔وغیرہ حرف مُقَطَّعات کہلاتے ہیں ۔