Brailvi Books

تلاوت کی فضیلت
24 - 49
اور مانا ،تیری معافی ہواے رب ہمارے اور تیری ہی طرف پھرنا ہے۔ (پ۳البقرۃ:۲۸۵)  (رَدُّالْمُحتار ج ۲، ص۷۰۳) {۱۲} ایک مجلس ۱؎میں سجدے کی ایک آیت کو بار بار پڑھا یا  سنا تو ایک ہی سجدہ واجِب ہو گا، اگرچِہ چند شخصوں سے سنا ہو یونہی اگر آیت پڑھی اور وُہی آیت دوسرے سے سنی جب بھی ایک ہی سجدہ واجِب ہو گا۔ (دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتارج ۲ص۷۱۲){۱۳}پوری سورت پڑھنا اور آیتِ سجدہ چھوڑ دینا مکروہِ تحریمی ہے اور صرف آیتِ سجدہ کے پڑھنے میں کراہت نہیں ، مگر بہتر یہ ہے کہ دو ایک آیت پہلے یا  بعد کی ملالے۔  (دُرِّمُختارج۲، ص۷۱۷)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حاجت پوری  ہونے کیلئے
{۱۴}(اَحناف یعنی حنفیوں کے نزدیک قراٰن پاک میں سجدے کی 14آیتیں ہیں )
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1؎ : مجلس کی تعریف  وتفصیلات مکتبۃالمدینہ کی مظبوعہ بہارِشریعت جلد 1 حصّہ 4ص 736 پر ملاحفظہ فرمائیے۔