اہتِمام ہوتا ہے ،جن میں دن کے اندر کام کاج میں مصروف رہنے والوں کو عُمومًا نَمازِ عشا کے بعد تقریباً40مِنَٹ کیلئے دُرُست قراٰنِ مجید پڑھنا سکھایا جاتا ، مختلف دعائیں یا د کروائی جاتیں اور سنّتیں بھی سکھائی جاتی ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسلامی بہنوں کیلئے بھی مدارِسُ المدینہ(بالِغات) قائم ہیں ۔
’’خوب قراٰنِ پاک پڑھو‘‘ کے چود ہ حُروف کی نسبت سے سجدۂ تلاوت کے14 مَدَنی پھول
{۱} آیتِ سجدہ پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجِب ہو جاتا ہے۔(اَلْہِدَایہ، ج ۱ ص۷۸داراحیا ء التراث العربی بیروت) {۲}فارسی یا کسی اور زَبان میں (بھی اگر) آیت کا ترجَمہ پڑھا تو پڑھنے والے اور سننے والے پر سجدہ واجِب ہوگیا ، سننے والے نے یہ سمجھا ہو یا نہیں کہ آیتِ سجدہ کا ترجَمہ ہے، البتَّہ یہ ضَرور ہے کہ اسے نہ معلوم ہو تو بتا دیا گیا ہو کہ یہ آیتِ سجدہ کا ترجَمہ تھا اور آیت پڑھی گئی ہو تو اس کی ضَرورت نہیں کہ سننے والے کو آیتِ سجدہ ہونا بتایا گیا ہو۔(فتاوٰی