قراٰن پڑھنے والے مَدَنی مُنّوں کی فضیلت
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ زمین والوں پر عذاب کرنے کا ارادہ فرماتا ہے لیکن جب بچّوں کو قراٰنِ پاک پڑھتے سنتا ہے تو عذاب کوروک لیتا ہے۔( سُنَنِ دارمی ج۲ ص۵۳۰ حدییث۳۳۴۵ دار الکتاب العربی بیروت)
ہو کرم اللہ! حافِظ مدنی مُنّوں کے طفیل
جگمگاتے گُنبدِ خضرا کی کرنوں کے طفیل
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغ ِقراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیا سی تحریک، ’’دعوتِ اسلامی ‘‘ کے تحت دنیا کے مختلف ممالِک میں بے شمار مدارِس بنام مَدرَسۃُُ ا لمَدِ ینَہ قائم ہیں ۔جن میں تادمِ تحریر صرف پاکستان میں پچاس ہزار مَدَنی مُنّے اور مَدَنی مُنّیا ں حِفظ وناظِر ہ کی مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں ، نیزلا تعداد مساجِد و مقامات پر مدرَسۃُ ا لمَدِ ینہ (با لِغان) کا بھی