مَدَنی مُنّے نے راز فاش کر دیا !
حضرتِ سیِّدُناابو عبدا للہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :حضرتِ سیِّدُنا ابو الحسن محمد بن اسلم طُوسی علیہ ر حمۃ اللّٰہِ القوی اپنی نیکیا ں چھپانے کا بے حد خیا ل فرماتے یہاں تک کہ ایک بار فرمانے لگے: اگرمیرا بس چلے تو میں کراماً کاتبین(اعمال لکھنے والے دونوں بُزُرگ فرِشتوں )سے بھی چھپ کر عبادت کروں !راوی کہتے ہیں : میں بیس برس سے زیا دہ عرصہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکی صحبت میں رہا مگر جمعۃ المبارک کے علاوہ کبھی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو دو رَکعَت نَفل بھی پڑھتے نہیں دیکھ سکا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہپانی کا کوزہ لیکر اپنے کمرۂ خاص میں تشریف لے جاتے اور اندر سے دروازہ بند کر لیتے تھے۔ میں کبھی بھی نہ جان سکا کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کمرے میں کیا کرتے ہیں ، یہاں تک کہ ایک دن آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مَدَنی مُنّازور زور سے رونے لگا۔ اس کی امّی جان چُپ کروانے کی کوشش کر رہی تھیں ، میں نے کہا:مَدَنی مُنّاآخِراس قَدَر کیو ں رو رہا ہے ؟ بی بی