Brailvi Books

تلاوت کی فضیلت
16 - 49
المُتَمَلّیص۴۹۶){۲۰}جب قراٰنِ پاک ختم ہو تو تین بار سورۂ اِخلاص پڑھنابہتر ہے۔ اگرچِہ تراویح میں ہو، البتَّہ اگر فرض نَماز میں ختم کرے تو ایک بار سے زیا دہ نہ پڑھے۔ (غُنْیَۃُ المُتَمَلّی ص۴۹۶){۲۱} ختمِ قراٰن کا طریقہ یہ ہے کہ سورۂ ناس پڑھنے کے بعد سورۂ فاتحہ اورسورۂ بقرہ سے وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ(۵)تک پڑھئے اور اس کے بعد دعا مانگئے کہ یہ سنّت ہے چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا عبد اللہ بن عبّاس رضی اللہ تعالیٰ عنہما  حضرتِ سیِّدُنا اُبی بِن کعَب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں : ’’نبیِّ کریم، رء وفٌ رَّحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم جب’’ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ(۱)‘‘ پڑھتے توسورۂ فاتحہ شروع فرماتے پھرسورۂ بقرہ سے ’’وَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ(۵)‘‘تک پڑھتے پھر ختم قراٰن کی دعا پڑھ کر کھڑے ہوتے۔(اَلْاِتقَان فِیْ عُلُوْمِ الْقُرْاٰن،ج۱،ص۱۵۸)
اِجابت کا سہرا عنایت کا جوڑا
دلہن بن کے نکلی دُعائے محمد
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد