Brailvi Books

تلاوت کی فضیلت
10 - 49
 اِسی قَدَر اُن (یعنی امّی جان )کو یا د تھے، وہ مجھے بھی یا د ہو گئے!  (ملفوظاتِ اعلٰی حضرت ص ۴۸۱ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی) اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم    
خدا اپنی الفت میں صادِق بنا دے
مجھے مصطَفٰے کا تو عاشق بنا دے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
	افسوس !اسلامی معلومات کی کمی کی وجہ سے آج مسلمانوں کی بَہُت بڑی تعداد قراٰنِ پاک پڑھنے پڑھانے ،سُننے سنانے اور چُھونے اٹھانے وغیرہ کے شَرعی اَحکام سے نابَلَدہے ۔اِشاعتِ عِلم کا ثواب پانے اور مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے کی  نیّت سے قراٰنِ پاک کے بارے میں رنگ برنگے مَدَنی پھولوں کا گلدستہ پیش کرتا ہوں ۔