| تذکرہ صدرالشریعہ |
منقول ہے کہ جب نعت شروع ہوتی تو صدرُالشَّریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی مُؤَدَّب بیٹھ کر دونوں ہاتھ باندھ لیتے اور آنکھیں بند کر لیتے۔انتِہائی وقار و تَمْکِنَت(تَم۔کِ۔نَت) کے ساتھ پُر سکون ہوجاتے اورپورے اِنہِماک وتوجُّہ سے سنتے ۔ پھر کچھ ہی دیر بعد آنکھوں سے سَیلِ اَشک اس طرح جاری ہوجاتے کہ تھمنے کا نام نہ لیتے ۔نعت پڑھنے والا نعت پڑھکر خاموش ہو جاتا اس کے بعد بھی کچھ دیر تک یہی خودفراموشی طاری رہتی۔
متاعِ عشقِ سرکارِ دو عالم ہو جسے حاصل کشِش اِس کیلئے کیا ہو گی دنیا کے خزینے میں
حضرتِ شاہِ عالم کا تخت
حضرتِ سیِّدُنا شاہِ عالم علیہ رَحْمَۃُ اللہ الاکرم بَہُت بڑے عالمِ دین اور پائے کے ولیُّ اللہ تھے۔مدینۃ الاولیا احمد آباد شریف(گجرات الھند) میں