تذکرہ صدرالشریعہ |
شیطان لاکھ سُستی دلائے مگر آپ یہ رسالہ(52صفحات) مکمَّل پڑھ لیجئے ان شاءَ اللہ عزوجل آپ کا دل سینے میں جھوم اُٹھے گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
رسولِ اکرم،نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم،نبیِّ مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ معظم ہے:جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُودِپاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا۔
(مَجْمَعُ الزَّوَائِد ج۱۰ ص۲۵۳حدیث ۱۷۲۹۸ دار الفکر بیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(1)شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت ،حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے ''تذکرۂ صدر الشریعہ '' مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی )کی مَدَنی التجاء پر بہارِ شریعت (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) کی پہلی جلد میں شامل کرنے کے لئے لکھا تھا ، اِس کی افادیت کے پیشِ نظر رسالے کی صورت میں شائع کیا جارہا ہے۔ مجلس مکتبۃُ المدینہ