اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
میری زندگی کا پہلا رِسالہ
از: سگِ مدینہ محمد الیاس قادِری رضوی عُفِیَ عَنہ
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے بچپن ہی سے اعلیٰ حضرت امام اَحمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرحمٰن سے مَحَبَّت ہو گئی تھی۔ ’’ تذکرۂ احمدرضا بسلسلۂ یوم رضا ‘‘ میری زندگی کا پہلا رِسالہ ہے۔جو کہ میں نے 25صفر المظفَّر 1393ھ (بمطابق 31-3-1973) کو’’ یومِ رضا‘‘ کے موقع پر جاری کیا تھا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اِس کے بَہُت سارے ایڈیشن شائِع ہوئے ہیں ، وقتاً فوقتاً اِس میں ترامیم کی ہیں، روضۂ رسولعلٰی صاحِبِہا الصَّلٰوۃ وَالسَّلام کی یاد دلانے والے دستخط بھی اُن دنوں نہیں تھے بعدمیں ذہن بنا مگر آخِری صَفحے پر بطورِ یادگار تاریخ پُرانی رکھی ہے ، اللہ عَزَّوَجَلَّ میری اِس کاوِش کو قبول فرمائے اور اِس مختصر سے رِسالے کو عاشقانِ رسول کیلئے نَفع بخش بنائے ۔اللہ تبارَکَ وَ تعالیٰ بطفیلِ اعلیٰ حضرت میری اور رسالے کے ہر سُنّی قاری کی بے حساب مغفِرت کرے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد