تعریفاتِ نَحویہ |
ترجمہ:اسمائے اشارہ وہ اسماء ہیں جنہیں مشار الیہ (یعنی جس کی طرف اشارہ کیا جائے) پر دلالت کے لئے وضع کیا جائے جیسے ذَا
(۷۳) اَلْمَوْصُوْلُ : اِسْمٌ لَا یَصْلَحُ أَنْ یَکُوْنَ جُزْأً تَامًّا مِنْ جُمْلَۃٍ إِلاَّبِصِلَۃٍ بَعْدَہٗ نَحْوُ جَاءَ الَّذِيْ أَبُوْہُ قَائِمٌ
ترجمہ:اسم موصول وہ اسمِ مبنی ہے جو اپنے صلہ سے ملے بغیر جملے کا مکمل جزو نہ بن سکے ۔ جیسےجَاءَ الَّذِيْ أَبُوْہُ قَائِمٌ وضاحت: اس مثال میں جاءَ الَّذِي کا فاعل ہے لیکن یہ اپنے صلہ سے مل کر ہی فاعل بنے گا ۔
(۷۴)أَسماء الأفعال: ھُوَ کُلُّ اِسْمٍ بِمَعْنَی الْأَمْرِ وَالْمَاضِي نَحْوُھَیْھَاتَ زَیْدٌ أَيْ بَعُدَ
ترجمہ:اسمِ فعل ہر وہ اسم ہے جو فعل ِ ماضی یا امرکا معنی دیتا ہے ۔ جیسے ھَیْھَاتَ زَیْدٌ ، بَعُدَ زَیْدٌکے معنی میں ہے ۔
(۷۵)أَسماء الْاَئصْوَاتِ : ھُوَکُلُّ لَفْظٍ حُکِیَ بِہٖ صَوْتٌ کَغَاقْ لِصَوْتِ الْغُرَابِ أَوْ صُوِّتَ بِہِ الْبَھَائِمُ کَنَخْ لِإِنَاخَۃِ الْبَعِیْرِ
ترجمہ:ہر وہ لفظ جس سے کسی آواز کی حکایت کی جائے! یا اس کے ذریعے کسی جانور کو آواز دی جائے اسم صوت کہلاتا ہے،جیسے کوے کی آواز کے لئے غَاقْ اور اونٹ بٹھانے کیلئے '' نَخْ ''۔