تنگدستی کےاَسباب اور اس کا حل |
اَلْحَمْدُ لِلّہِ رَبِّ الْعٰلَمیْنَ وَ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ المُرسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْم ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ؕ
شيطٰن لاکھ سستی دلائے اس مختصررسالے کا اوّل تا آخِر مطالعہ فرمالیں
دُرود شَریف کی فضیلت
عاشقِ اعلیٰ حضرت ،امیرِ اَہلسنّت ، با نیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد ا لیاس عطارقادِری رَضَوی ضیائی دامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعالیہ اپنے رسالے ضیائے دُرُودوسلام میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نقْل فرماتے ہیں کہ جو مجھ پر شبِ جُمُعَہ اور جُمُعَہ کے روز سو بار دُرُود شریف پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کی سو حاجتیں پوری فرمائے گا۔
(تفسیر درِ منثور ،ج ۶،ص ۶۰۴،دارالفکر بیروت)
صَلُّو اعَلَی الْحَبِيْب صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
تنگدستی کے اَسباب اور ان کا حل
اْلحَمْدُﷲ عَزَّوَجَلَّ ہم مسلمان ہیں اور مسلمان کا ہر کام اﷲ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے حبيب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی رِضا کیلئے ہونا چاہیے ، مگر آہ!ہماری بے عَمَلی !