Brailvi Books

تعارفِ دعوتِ اسلامی
54 - 56
    ( ب) عیدِ مِعراجُ النَّبی علیٰ صاحبہا الصّلٰوۃُ والسلام۔ ایّامِ خُلَفَائے راشِدین علیہم الرضوان۔ سالانہ گیارھویں شریف اور یومِ رضاؔ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلے میں ۲۵ صَفَر المُظفَّر کو اجتماعِ ذِکر و نعت کا اِنعِقاد فرمایئے۔

    (ج) اَعراس کے مواقِع پر مَزاراتِ اولیاء رَحِمَھُمُ اللہُ تَعالیٰ سے مُلحِقَہ مساجِد میں مَدَنی قافِلے ٹھہرائیے، اپنے جَدوَل کے مطابِق وہاں زائرین میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچائیے اور صاحِبِ عُرس کی خوب بَرَکتیں لوٹیے۔

مدینہ ۶: تمام دعوتِ اسلامی والوں کو چاہیے کہ مرکزی مجلسِ شوریٰ، اپنے ملک کی انتِظامی کابینہ اور اپنے یہاں کی مجلسِ مُشَاوَرت حتیّٰ کہ اپنے یہاں کی مشاورت کے ذَیلی نگران کی شرِیعَتِ مُطَہَّرہ کے دائِرے میں رَہ کر اطاعت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرتے رہیں۔

مدینہ ۷: شیطان غیبتیں کروا کر دین کے کام کا بُہَت نقصان کرواتا ہے۔ لہذا اگر آپ کسی اسلامی بھائی میں بُرائی پائیں توبلا اجازتِ شرعی دوسروں پر اظہار کرکے غیبت کا کبیرہ گناہ کرنے کے بجائے ممکنہ صورت میں براہِ راست اُسی کو نرمی کے ساتھ اکیلے میں سمجھائیے اگر ناکامی ہو تو خاموشی اختیار فرمائيے اور اُس کے لیے دعا کیجئے۔ اگر دینی نقصان کا اندیشہ ہو تو تنہائی میں یا لکھ کر اپنے یہاں کی مُشاوَرت کے