نیک بننے اورگناہوں سے بچنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے دور ہوجاتی ہیں اوراس کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ پابند ِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بھی بنتا ہے ۔سبھی کو چاہے کہ باکردار مسلمان بننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے مَدَنی انعامات کا رسالہ حاصل کریں اورروزانہ فکرِمدینہ (یعنی اپنا محاسبہ) کرتے ہوئے اس میں دئيے گئے خانے پُر کریں اورہجری سِن کے مطابق ہر مَدَنی یعنی قمری ماہ کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے مَدَنی انعامات کے ذمّے دار کو جمع کروانے کا معمول بنائیں۔