| تعارف امیرِ اہلسنّت |
میں دُورونزدیک سے اسلامی بھائی آکرقِیام کرتے عاشقانِ رسول کی صحبت میں سنّتوں کی تربیَّت پاتے اور پھرقُرب وجوار میں جاکر ''نیکی کی دعوت'' کے مَدَنی پھول مہکاتے ہیں۔ نئے مُبَلِّغین کی تربیَّت کے لئے مختلف کورسز کا اہتمام ہے مثلاً 41 دن کا مدنی قافلہ کورس،63 دن کا تربیّتی کورس ،گونگے بہروں کے لئے30 دن کا تَربِیّتی کورس ،امامت کورس اور مُدرِّس کورس وغیرہم۔
اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماعات:
آپ دامت برکاتہم العالیہ کے دریائے فیض سے جہاں اسلامی بھائی مستفیض ہوتے وہیں اسلامی بہنیں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔الحمدللہ عزوجل! اِسلامی بہنوں کے بھی شرعی پردہ کے ساتھ مُتَعَدَّد مقامات پر ہفتہ وار اجتِماعات ہوتے ہیں۔ لاتعدادبے عمل اسلامی بہنیں باعمل ،نَمازی اور مَدَنی بُرقَعَوں کی پابند بن چکی ہیں ۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اکثر گھروں کے اندر ان کے تقریباً روزانہ ہزاروں مدارس بنام مدرسۃ المدینہ (برائے بالغات) بھی لگائے جاتے ہیں ،ایک اندازے کے مطابق فقط (باب المدینہ کراچی)میں اسلامی بہنوں کے تقریباً2000 مدرسے روزانہ لگتے ہیں جن میں اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک ،نماز اور سنتوں کی مفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں۔
اِجتماعی اعتِکاف:
الحمدللہ عزوجل !دُنیا کی بے شُمار مساجِد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام ماہِ رَمَضانُ المبارَک کے آخِری عشرہ میں ''اِجتماعی اعتِکاف ''کا اہتِمام کیا جاتا ہے۔ ان میں