Brailvi Books

تعارف امیرِ اہلسنّت
74 - 88
مرشِدکا ہی مرید بناتے تھے ۔پیر و مرشِدرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے وِصال کے بعدآپ نے بَیْعَتْ کرنا شروع فرمایا ،تو لوگ آپ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادِریہ رَضَویہ عطاریہ میں داخل ہوکر عطاریؔ بننے لگے۔پھربعد میں اکابرین کے طریقے کو اپناتے ہوئے بڑے بڑے سنّتوں بھرے اجتماعات میں بھی آپ نے اجتماعی بَیْعَتْ کا سلسلہ شروع فرمایا جیسا کہ شہزادۂ اعلیٰ حضرت مصطفی رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن بھی اجتماعی بَیْعَتْ فرماتے تھے۔
مریدوں پر شفقت
     امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو سالہاسال سے کثرتِ پیشاب کا عارضہ لاحق تھا۔ بالآخردسمبر 2002؁ میں ڈاکٹروں نے آپریشن تجویز کیا جس کے لئے آپ ہی کے مطالبے پر نمازِ عشاء کے بعد کا وقت طے کیا گیا تاکہ آپ کی کوئی نماز قضانہ ہونے پائے ۔ آپریشن ہوجانے کے بعد نیم بے ہوشی کے عالم میں درد سے کراہنے یا چلانے کی بجائے آپ نے وقتاً فوقتاً جن کلمات کی بار بار تکرار کی وہ یہ تھے:
    ''سب لوگ گواہ ہوجاؤمیں مسلمان ہوں ،۔۔۔۔۔۔یااللہ عزوجل! میں مسلمان ہوں ، میں تیرا حقیر بندہ ہوں ،۔۔۔۔۔۔ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ کا ادنیٰ غلام ہوں ، ۔۔۔۔۔۔الحمدللہ عزوجل ! میں غوث الاعظم (رضي الله عنه) کا غلام ہوں ،۔۔۔۔۔۔اے اللہ عزوجل ! میرے گناہوں کو بخش دے،۔۔۔۔۔۔ اے اللہ عزوجل! میری مغفرت فرما،۔۔۔۔۔۔ اے اللہ عزوجل ! میرے ماں باپ کی مغفرت فرما،۔۔۔۔۔۔اے اللہ عزوجل ! میرے بھائی بہنوں کی مغفرت فرما،۔۔۔۔۔۔ اے اللہ عزوجل ! میرے تمام مریدوں کی مغفرت فرما،۔۔۔۔۔۔ اے اللہ عزوجل! (مجلس شورٰی کے مرحوم نگران) حاجی مشتاق کی مغفرت فرما،۔۔۔۔۔۔ اے اللہ
Flag Counter