الحمد للہ عزوجل ! جشن ولادتِ سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے سلسلے میں ربیع النورشریف کی ۱۲ ویں شب، دعوت اسلامی کی طرف سے باب المدینہ (کراچی) میں بہت بڑے اجتماع ِ ذکر ونعت کا انعقاد کیا جاتا ہے جوغالباً اس وقت روئے زمین کا سب سے بڑا اجتماعِ ذکرو نعت ہوتا ہے۔ ربیع النور شریف ۱۴۱۸ھ کی ۱۲ ویں رات ۱۲ بجے جب بانئ دعوتِ اسلامی امیر اہلسنت مدظلہ العالی اجتماع میں بیان کرنے کیلئے پہنچے تو تلاوت شروع ہوچکی تھی۔لہٰذاآپ منچ (اسٹیج )پر جلوہ گر ہوکر حاضرین کے سامنے آنے کی بجائے منچ کی سیڑھیوں پرہی بیٹھ کر تلاوت سننے میں مشغول ہوگئے۔تلاوت ختم ہونے کے بعد جب کسی نے عرض کی کہ'' آپ براہ راست منچ پر تشریف لانے کے بجائے اس کی سیڑھی پر بیٹھ گئے، اس میں کیا حکمت تھی؟''تو ارشاد فرمایا: قرآن پاک میں ہے کہ