Brailvi Books

تعارف امیرِ اہلسنّت
44 - 88
بھی درخواست ہے کہ اسے اپنا حق مُعاف کر دیں ۔ اگر سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شَفاعَت کے صَدقے محشر میں مجھ پر خُصوصی کرم ہوگیا تو اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے قاتِل یعنی مجھے شہادت کا جام پلانے والے کوبھی جنّت میں لیتا جاؤں گابشرطیکہ اُس کا خاتِمہ ایمان پر ہُوا ہو۔
 (اس سلسلے میں مزید معلومات کیلئے مَدَنی وصیت نامہ مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کا مطالعہ فرمائیں۔)
جانوروں پر بھی شفقت
    حضرت سیدنا ابو ہريرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روايت ہے کہ حضور نبی کريم، رء وف رحيم صلی اللہ تعالیٰ عليہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا :''ايک فاحشہ عورت کی صرف اس لئے مغفرت فرما دی گئی کہ اس کا گزر ايک ايسے کتے کے پاس سے ہو ا جو ايک کنوئيں کی منڈير کے پاس پڑا مارے پيا س کے ہانپ رہا تھا ،قريب تھا کہ وہ پيا س سے مرجاتا ۔ اس عورت نے اپنا موزہ اتا ر کر دوپٹے سے باندھا اور پا نی نکال کر اسے پلايا تو يہی اس کی بخشش کا سبب ہو گيا ۔''
 (صحيح البخاری ،کتا ب بد ء الخلق ،باب اذا وقع الذباب فی شراب.. الخ الحديث ۳۳۲۱، ج ،۲،ص ۴۰۹)
بے تاب چیونٹی:
     امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ انسان تو انسان بِلا وجہ جانوروں بلکہ چیونٹی تک کو بھی تکلیف دینا گوارا نہیں کرتے حالانکہ عوامُ النّاس کی نَظَر میں اس کی کوئی وُقْعَت نہیں۔ ایک مرتبہ آپ دامت برکاتہم العالیہ کی خِدمت میں پیش کئے گئے کَیلوں کے ساتھ
Flag Counter