؎ جب مزارات اولیاء و بُزُرگان دین پرحاضری کا صحیح طریقہ یہی ہے کہ قدموں کی جانب سے حاضر ہو اور سرِمبارَک کی جانب سے حاضری مناسب نہیں تو پھر تمام اولیاء کے آقا بلکہ سیدالانبیاعلیہ الصلوٰۃ و السلام کے دربار میں اس طریقے سے ہٹ کرحاضر ی دینا کسی عاشق کو کیسے گوارا ہوسکتاہے۔ چُنانچہ امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ باب جبرئیل جو کہ سرکارِدوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے قدمین شریفین میں واقع ہے، وہاں سے داخل ہوتے حالانکہ آپ کو بَہُت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا کیونکہ مُرَوَّجہ نظام کے تَحت خصُوصاً ایّام حج میں بابُ السّلام سے داخلہ کا انتظام ہوتا ہے اور باب جبریل سے خُروج کا۔