Brailvi Books

تعارف امیرِ اہلسنّت
3 - 88
''تعارُفِ امیراہلسنّت'' کے 15 حروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی 15 نیّتیں
فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم:
 نِيَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَيْرٌ مِنْ عَمَلِہِ
یعنی مسلمان کی نيّت اس کے عمل سے بہترہے۔''
(المعجم الکبير  للطبرانی، الحديث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مدنی پھول:     (۱) بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 

        (۲) جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اتنا ثواب بھی زیادہ۔
1۔۔۔۔۔۔ رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔

2۔۔۔۔۔۔ حتَّی الوسع اِس کا با وُضُو اور

3۔۔۔۔۔۔ قبلہ رو مطالَعہ کروں گا۔

4۔۔۔۔۔۔ قرآنی آیات اور

5۔۔۔۔۔۔ احادیث ِ مبارکہ کی زیارت کروں گا۔

6۔۔۔۔۔۔جہاں جہاں ''اللہ ''کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور 

7۔۔۔۔۔۔جہاں جہاں ''سرکار''کا اسمِ مبارک آئے گا وہاں صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم پڑھوں گا ۔

8۔۔۔۔۔۔شیخ ِطریقت امیرِ اہلسنّت بانی دعوتِ اسلامی مدظلہ العالی کے نقش ِ قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا ۔

9۔۔۔۔۔۔اس روایت''
 عِنْدَ ذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحْمَۃُ
یعنی نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے۔''
(حلیۃ الاولیاء ،رقم ۱۰۷۵۰،ج۷،ص۳۳۵)
 پر عمل کرتے ہوئے اس کتاب میں دئيے گئے واقعات دوسروں کو سنا کر ذکرِ صالحین کی برکتیں لُوٹوں گا ۔

10۔۔۔۔۔۔ (اپنے ذاتی نسخے پر) عند الضرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا۔

11۔۔۔۔۔۔ (اپنے ذاتی نسخے کے ) یاد داشت والے صفحہ پر ضروری نکات لکھوں گا۔ 

12۔۔۔۔۔۔ دوسروں کو یہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔ 

13۔۔۔۔۔۔ اس حدیثِ پاک''
تَھَادَوْا تَحَابُّوْا
یعنی ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔''
(مؤطا امام مالک ، ج۲،ص۴۰۷، رقم: ۱۷۳۱)
پرعمل کی نیت سے (کم از کم ۱۲عددیا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسرں کو تحفۃً دوں گا۔ 

14۔۔۔۔۔۔ اس کتاب کے مُطالَعہ کا ثواب ساری امّت کو اِیصال کروں گا۔ 

15۔۔۔۔۔۔ کتابت وغیرہ میں شرعی غلطی ملی تو ناشِرین کو مطلع کروں گا۔
Flag Counter