Brailvi Books

تعارف امیرِ اہلسنّت
15 - 88
عذاب میری طرف بڑھنے لگا، قریب تھاکہ وہ عذاب مجھ پر مسلط ہوجاتا کہ اتنے میں بھائی الیاس کا کیا ہوا ایصالِ ثواب آپہنچا اور وہ میرے اور عذاب کے درمیان حائل ہوگیا۔ جب دوسری جانب سے عذاب بڑھنے لگا تو وہاں بھی الیاس بھائی کا ایصالِ ثواب آڑ بن گیا۔ اسی طرح ہر طرف سے عذاب بڑھا مگر الحمدللہ عزوجل ہر مرتبہ ایصالِ ثواب آڑ بن گیا۔ بالآخر تمام راہیں مَسدود پاکر عذاب مجھ سے دُور ہوگیا۔ اللہ عزوجل کا شکْر ہے کہ مرنے کے بعد مجھے میرا بھائی الیاس کام آگیا۔
میرے غوث کا وسیلہ رہے شاد سب قبیلہ 

انہیں خُلد میں بسانا مَدَنی مدینے والےصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
والدہ ماجدہ
    امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی والدہ ماجدہ ایک نیک ،صالحہ اور پرہیزگار خاتون تھیں۔ جنہوں نے سخت ترین آزمائشوں میں بھی اپنے بچوں کی اسلامی خطوط پر تربیت کی جس کا منہ بولتا ثبوت خود امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی ذاتِ مقدسہ ہے ۔
مادَرِ مُشْفِقَہ کا انتقال:
    بھائی کی وفات کے تھوڑے ہی عرصے کے بعد ۱۷ صفر المظفر ۱۳۹۸؁ھ میں مادَرِ مُشْفِقَہ بھی انتقال فرما گئیں۔ایسے اعصاب شکن حالات میں عموماً لوگوں کے ہاتھ سے دامن ِ صبر چھوٹ جاتا ہے اور ان کی زبان سے شکوہ وشکایت کے الفاظ جاری ہوجاتے ہیں ،امیرِاہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے دل برداشتہ ہونے کے بجائے اپنے
Flag Counter