Brailvi Books

تکبر
90 - 98
شریک ہوا ۔اللہ تعالیٰ ان کو اور ہم سب کو ایمان پر ثابت قدم رکھے ۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

     صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
              کیا آپ نیک بننا چاہتے ہیں؟
                  اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ! شیخِ طریقت،امیراہل ِ سنت ، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے اِس پرفتن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اورگناہوں سے بچنے کے طریقہ کار پر مشتمل شریعت وطریقت کا جامع مجموعہ بنامِ ''مَدَنی انعامات''بصور ت سوالات عطا فرمایا ہے۔ اسلامی بھائیوں کیلئے 72،اسلامی بہنوں کیلئے 63اور طَلَبہ علمِ دین کیلئے 92 ،دینی طالِبات کیلئے 83اور مَدَنی مُنّوں اور مُنّیوں کیلئے40اور''خصوصی اسلامی بھائیوں''(یعنی گونگے بہروں)کے لئے 27 مَدَنی اِنعامات ہیں۔بے شمار اسلامی بھائی ،اسلامی بہنیں اور طَلَبہ''مدنی انعامات''کے مطابق عمل کرکے روزانہ سونے سے قبل ''فکرِمدینہ ''یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لے کر ''مَدَنی انعامات''کے پاکٹ سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں ۔ ان مَدَنی انعامات کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے اورگناہوں سے بچنے کی راہ میں حائل رُکاوٹیں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بتدریج دور ہوتی چلی جاتی ہیں اوراس کی برکت سے پابند ِ سنّت بننے ،  گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کُڑھنے کا ذِہن بھی بنتاہے ۔ہمیں چاہے کہ باکردار مسلمان بننے کے
Flag Counter