اَوصاف ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کے کردار کا بھی حصّہ بنتے چلے جائیں گے ۔ہر اسلامی بھائی کو چاہیے کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے''دعوتِ اسلامی''کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرے اور راہِ خداعَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر کرے۔ اِن مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے آپ کی زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوجائے گا، اِن شَاء اللہ عَزَّوَجَلَّ ۔ اِسلامی بہنوں کو بھی چاہے کہ اپنے شہر میں ہونے والے اِسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کریں اور دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں کی مُسافِرہ بننے کی سعادت بھی حاصِل فرماتی رہیں مگر اسلامی بہنوں کے مَدَنی قافِلے کی ہر مُسافِرہ کے ساتھ اُس کے بچّوں کے ابّو یا قابِلِ اعتماد مَحرم کا ساتھ ہونا لازِمی ہے نیز ذمّه داران کو اپنی مرضی سے مَدَنی قافِلے سفر کروانے کی اجازت نہیں مَثَلاً پاکستان کی اسلامی بہنو ں کے مَدَنی قافلے کے لئے'' اسلامی بہنوں کی مجلس برائے پاکستان ''کی منظوری ضَروری ہے۔