Brailvi Books

سوانحِ کربلا
4 - 188
(16) اس حدیثِ پاک '' تَھَادَوْا تَحَابُّوْا '' ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی (مؤطا امام مالک ، ج۲،ص۴۰۷، رقم: ۱۷۳۱،دارالمعرفۃ بیروت)( پرعمل کی نیت سے )ایک یا حسبِ توفیق تعداد میں( یہ کتابیں خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا (17)جن کو دوں گا حتَّی الامکان انہیں یہ ہَدَف بھی دوں گا کہ آپ اِتنے (مَثَلاً 41) دن کے اندر اندر مکمَّل پڑھ لیجیے (18)اس کتاب کے مطالَعے کا ساری اُمّت کو ایصالِ ثواب کروں گا (19) اس روایت ''عِنْدَ ذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحْمَۃُ یعنی نیک لوگوں کے ذکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے۔''(حلیۃ الاولیاء،حدیث:۱۰۷۵۰،ج۷،ص۳۳۵،دارالکتب العلمیۃ بیروت) پر عمل کرتے ہوئے اس کتاب میں دیئے گئے بُزُرْگانِ دین کے واقِعات دوسروں کو سنا کر ذکرِ صالحین کی بَرَکتیں لُوٹوں گا (20) شہدائے کربلا کی یادمیں ان کے ایصال ثواب کے لئے مدنی قافلے میں سفر کر وں گا۔(21)ہر سال ماہ محرم الحرام سے قبل ایک بار یہ کتاب پوری پڑھا کروں گا (22)کتابت وغیرہ میں شَرعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا۔ (ناشِرین ومصنّف وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا) 



اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ، امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا سنّتوں بھرا بیان ''نیّت کا پھل''اورنیتوں سے متعلق آپ کے مُرتّب کردہ کارڈ اور پمفلٹ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدیّۃًطلب فرمائیں۔