Brailvi Books

سنتیں اور آداب
7 - 123
    زیرِ نظر کتاب''سنّتیں اور آداب '' میں تقریباً 23عنوانات کے تحت سنتیں اور آداب بیان کئے گئے ہیں تاکہ مختصر مطالعے کے بعد بھی قدرِ کفایت معلومات حاصل ہو سکیں۔ اس کتاب کو مرتب کرنے کے لئے شیخ ِ طریقت ،امیرِ اہلِسنّت ،بانیئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ ناز تألیف فیضانِ سنت ودیگر تالیفات سے بھر پور استفادہ کیا گیا ہے ۔ حتی المقدور روایات کے حوالہ جات بھی لکھ دئیے گئے ہیں ۔ سنّتوں پر عمل کا جذبہ پانے کے لئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَ نی قافلوں میں سفر کرنا بے حد مفید ہے ۔
    اس کتاب کوشعبہ اِصلاحی کتب مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی )کے مدنی اسلامی بھائیوں نے مرتب کیا ہے ۔اس میں آپ کو جوخوبیاں دکھائی دیں وہ اﷲ عزوجل کی عطا، اس کے پیارے حبیب صلی ا للہ تعالیٰ علیہ وسلم کی نظر کرم، علماء کرام رحمہم اﷲ تعالیٰ بالخصوص شیخ طریقت امیر اہلسنت بانیئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی کے فیض سے ہیں اور جو خامیاں نظر آئیں ان میں یقینا ہماری کوتاہی کو دخل ہے۔

     اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی ا للہ تعالیٰ علیہ وسلم

شعبہ اصلاحی کتب (مجلس المدینۃ العلمیۃ )
Flag Counter