پیارے اسلامی بھائیو!جب کسی مریض کی عیادت کو جائیں تو مریض کے لئے بھی دعا کریں ایک دعا حدیث مبارکہ میں تعلیم فرمائی گئی ہے ہو سکے تو یہ دعا ہی پڑھ لیں۔
حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ'' جس نے کسی ایسے مریض کی عیادت کی جس کی موت کا وقت قریب نہ آیا ہواورسات مرتبہ یہ الفاظ کہے تواللہ عزوجل اسے اس مرض سے شفا عطا فرمائے گا ۔
اَسْئَلُ اللہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَشْفِیَکَ
ترجمہ: میں عظمت والے ،عرش عظیم کے مالک اللہ عزوجل سے تیرے لئے شفاء کا سوال کرتاہوں۔
(سنن ابی داؤد ، کتاب الجنائز ، باب الدعاء للمريض عند العیادۃ ، الحدیث ۳۱۰۶، ج۳ ، ص ۲۵۱)
اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل ہمیں عیادت کی سنت پربھی عمل کی توفیق عطا فرما۔
اٰمین بجا ہ النبی الامین صلی اللہ تعا لیٰ علیہ واٰلہ وسلم