| سنتیں اور آداب |
سیدھی آستین میں سیدھا ہاتھ داخل کریں پھر الٹی میں ، اسی طرح پاجامہ میں پہلے سیدھے پائنچے میں سیدھا پاؤں داخل کریں اور جب اتارنے لگیں تو اس کے برعکس کریں یعنی الٹی طرف سے شروع کریں ۔حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ ،فیض گنجینہ ،راحتِ قلب وسینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم جب کرتا پہنتے تودا ہنی طرف سے شروع فرماتے۔
(سنن ابی داؤد،کتاب اللباس،باب ماجاء فی الانتعال ،الحدیث ۴۱۴۱،ج ۴،ص۹۶)
(۴) پہلے کرتا پہنیں پھر پاجامہ ۔
(۵) عمامہ باندھنے کی عادت ڈالئے کہ حضرت سیدناعبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ عزوجل کے پیارے محبوب ،دانائے غیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:''عمامہ ضرور باندھا کرو کہ یہ فرشتوں کا نشان ہے اور اس (کے شملے) کو پیٹھ کے پیچھے لٹکا لو۔''(کنزالعمال، کتاب المعیشۃ،الحدیث ۴۱۱۳۲، ج۸،ص۱۳۳)
عمامہ کے ساتھ دورکعتیں بغیر عمامہ کی ستر رکعتوں سے افضل ہیں ۔
(کنز العما ل،کتاب المعيشۃ والعادات ،باب العمائم،الحدیث۴۱۱۳۰ج۱۵،ص،۳۳)
اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل ! ہمیں فیشن والے لباس سے بچا اور محبو ب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق لباس پہننے کی تو فیق مرحمت فرما ۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم