لوگ عہدشکنی میں حد سے بڑھنے والے ہیں۔ (1)
فَاِنۡ تَابُوۡا وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتَوُا الزَّکٰوۃَ فَاِخْوٰنُکُمْ فِی الدِّیۡنِ ؕ وَنُفَصِّلُ الۡاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوۡنَ ﴿۱۱﴾
ترجمۂکنزالایمان: پھر اگر وہ توبہ کریں اور نماز قائم رکھیں اور زکوٰۃ دیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم آیتیں مفصل بیان کرتے ہیں جاننے والوں کے لیے ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز قائم رکھیں اور زکوٰۃ دیں تو وہ تمہارے دینی اسلامی بھائی ہیں اور ہم جاننے والوں کے لیے تفصیل سے آیتیں بیان کرتے ہیں۔
{ فَاِنۡ تَابُوۡا:پھر اگر وہ توبہ کرلیں۔} یعنی اگر وہ مشرکین شرک سے ایمان کی طرف اور عہد شکنی سے وفائے عہد کی طرف لوٹ آئیں اور جو نمازیں ان پر فرض ہوں انہیں تمام شرائط و اَرکان کے ساتھ ادا کریں اور جو زکوٰۃ ان پر فرض ہو اسے خوش ہوکر دیں تو وہ تمہارے اسلامی بھائی ہیں ان کے لئے بھی وہی احکام ہیں جو تمہارے لئے ہیں ، انہیں بھی وہی چیزیں منع ہیں جو تمہیں منع ہیں۔ (2)
{ وَنُفَصِّلُ الۡاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوۡنَ:اور ہم جاننے والوں کے لیے تفصیل سے آیتیں بیان کرتے ہیں۔} یعنی ہم عہد شکنی کرنے والے اور دیگر مشرکین کے احوال اور کفر و ایمان کی حالت میں ان کے احکام سے متعلق آیات ان لوگوں کے لئے تفصیل سے بیان کرتے ہیں جو انہیں جانتے اور سمجھتے ہیں۔ (3)
وَ اِنۡ نَّکَثُوۡۤا اَیۡمٰنَہُمۡ مِّنۡۢ بَعْدِ عَہۡدِہِمْ وَطَعَنُوۡا فِیۡ دِیۡنِکُمْ فَقٰتِلُوۡۤا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…خازن، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۱۰، ۲/۲۱۹۔
2…خازن، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۱۱، ۲/۲۱۹۔
3…روح البیان، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۱۱، ۳/۳۹۲۔