Brailvi Books

صراط الجنان جلد چہارم
409 - 576
(2)…د س سورتوں کی مثل لانے کا چیلنج دیا ، جیسا کہ زیر تفسیر آیت میں ہے۔
(3)… ایک سورت کی مثل لانے کا چیلنج دیا ،چنانچہ سورہ ٔبقرہ میں ہے
’’ وَ اِنۡ کُنۡتُمْ فِیۡ رَیۡبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلٰی عَبْدِنَا فَاۡتُوۡا بِسُوۡرَۃٍ مِّنۡ مِّثْلِہٖ ۪ وَادْعُوۡا شُہَدَآءَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللہِ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیۡنَ ‘‘ (1)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اگر تمہیں اس کتاب کے بارے میں کوئی شک ہو جو ہم نے اپنے خاص بندے پرنازل کی ہے تو تم اس جیسی ایک سورت بنالاؤ اور اللہ کے علاوہ اپنے سب مددگاروں کو بلالو اگر تم سچے ہو۔
اور سورۂ یونس میں ہے 
’’ اَمْ یَقُوۡلُوۡنَ افْتَرٰىہُ ؕ قُلْ فَاۡتُوۡا بِسُوۡرَۃٍ مِّثْلِہٖ وَ ادْعُوۡا مَنِ اسْتَطَعْتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللہِ اِنۡ کُنۡتُمْ صٰدِقِیۡنَ ‘‘ (2)

ترجمۂکنزُالعِرفان: کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس (نبی) نے اسے خود ہی بنالیا ہے ؟ تم فرماؤ: تو تم (بھی) اس جیسی کوئی ایک سورت لے آؤ اور اللہ کے سوا جو تمہیں مل سکیں سب کو بلا لاؤاگر تم سچے ہو۔
(4)… آخری چیلنج یہ دیا کہ اس جیسی ایک بات ہی بنا لائیں ،چنانچہ سورہ ٔطور میں ہے
’’ اَمْ یَقُوۡلُوۡنَ تَقَوَّلَہٗ ۚ بَلۡ لَّا یُؤْمِنُوۡنَ ﴿ۚ۳۳﴾ فَلْیَاۡتُوۡا بِحَدِیۡثٍ مِّثْلِہٖۤ اِنۡ کَانُوۡا صٰدِقِیۡنَ ‘‘ (3)
ترجمۂکنزُالعِرفان: بلکہ وہ کہتے ہیں کہ اس نبی نے یہ قرآن خود ہی بنالیا ہے بلکہ وہ ایمان نہیں لاتے۔اگریہ سچے ہیں تو اس جیسی ایک بات تو لے آئیں۔
فَاِلَّمْ یَسْتَجِیۡبُوۡا لَکُمْ فَاعْلَمُوۡۤا اَنَّمَاۤ اُنۡزِلَ بِعِلْمِ اللہِ وَ اَنۡ لَّاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ فَہَلْ اَنۡتُمۡ مُّسْلِمُوۡنَ ﴿۱۴﴾ 
ترجمۂکنزالایمان: تو اے مسلمانو اگر وہ تمہاری اس بات کا جواب نہ دے سکیں تو سمجھ لو کہ وہ اللہ کے علم ہی سے اترا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں تو کیا اب تم مانو گے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
1…بقرہ:۲۳۔		2…یونس: ۳۸۔		3…طور: ۳۳،۳۴۔