Brailvi Books

صراط الجنان جلد چہارم
203 - 576
 الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿۸۹﴾٪ 
ترجمۂکنزالایمان: لیکن رسول اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے  انہوں نے اپنے مالوں جانوں سے جہاد کیا اور انہیں کے لیے بھلائیاں ہیں اور یہی مراد کو پہونچے۔ اللہ نے ان کے لیے تیار کر رکھی ہیں بہشتیں جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے یہی بڑی مراد ملنی ہے۔

ترجمۂکنزُالعِرفان: لیکن رسول اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے انہوں نے اپنے مالوں اورجانوں کے ساتھ جہاد کیا اور انہیں کے لیے بھلائیاں ہیں اور یہی کامیاب ہونے والے ہیں۔اور اللہ نے ان کے لئے جنتیں تیار کر رکھی ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، ہمیشہ ان میں رہیں گے ۔یہی بڑی کامیابی ہے۔ 
{ لٰکِنِ الرَّسُوۡلُ وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَہٗ:لیکن رسول اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے۔} اس سے پہلی آیات میں جہاد سے راہِ فرار اختیار کرنے میں منافقوں کا حال بیان کیا گیا اور اس آیت سے نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ اور ان کے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کا جذبۂ جہاد بیان کیا گیا کہ انہوں نے اللہتعالیٰ کی رضا کی طلب میں اور اس کی بارگاہ میں قرب حاصل کرنے کے لئے اپنے مال اور اپنی جانیں دونوں خرچ کر دیں۔ (1)
آیت ’’ اَعَدَّ اللہُ لَہُمْ ‘‘ سے معلوم ہونے والے مسائل:
	 اس آیت سے دومسئلے معلوم ہوئے
(1)… جنت اور وہاں کی نعمتیں پیدا ہو چکی ہیں۔ 
(2)… جنتی اپنی اپنی جنت کے پورے پورے مالک ہوں گے۔ وہاں صرف مہمان کی طرح بغیر ملکیت کے نہ ہوں گے البتہ ان کی خاطِر تواضُع مہمانوں کی سی ہوگی۔
وَجَآءَ الْمُعَذِّرُوۡنَ مِنَ الۡاَعْرَابِ لِیُؤْذَنَ لَہُمْ وَقَعَدَ الَّذِیۡنَ کَذَبُوا اللہَ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
1…تفسیر کبیر، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۸۸، ۶/۱۱۹۔