وَلِلہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الۡاَرْضِ ؕ وَلَقَدْ وَصَّیۡنَا الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الْکِتٰبَ مِنۡ قَبْلِکُمْ وَ اِیَّاکُمْ اَنِ اتَّقُوا اللہَ ؕ وَ اِنۡ تَکْفُرُوۡا فَاِنَّ لِلہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الۡاَرْضِ ؕ وَکَانَ اللہُ غَنِیًّا حَمِیۡدًا ﴿۱۳۱﴾ وَلِلہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الۡاَرْضِ ؕ وَکَفٰی بِاللہِ وَکِیۡلًا ﴿۱۳۲﴾ اِنۡ یَّشَاۡ یُذْہِبْکُمْ اَیُّہَا النَّاسُ وَیَاۡتِ بِاٰخَرِیۡنَ ؕ وَکَانَ اللہُ عَلٰی ذٰلِکَ قَدِیۡرًا ﴿۱۳۳﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور بے شک تاکید فرما دی ہے ہم نے ان سے جو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے اور تم کو کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور اگر کفر کرو تو بے شک اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اوراللہ بے نیاز ہے سب خوبیوں والا اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور اللہ کافی ہے کارساز اے لوگو وہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور اوروں کو لے آئے اوراللہ کو اس کی قدرت ہے ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور بیشک ہم نے ان لوگوں کو جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اور تمہیں بھی تاکید فرمادی ہے کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور اگر نہ مانو تو بیشک اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ بے نیاز ہے، خوبیوں کا مالک ہے۔ اوراللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اوراللہ کافی کارساز ہے ۔اے لوگو! اگر وہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور دوسروں کو لے آئے اور اللہ اس پر قادرہے۔
{ اِنۡ یَّشَاۡ یُذْہِبْکُمْ اَیُّہَا النَّاسُ: اے لوگو! اگر وہ چاہے تو تمہیں لے جائے۔} اللہ عَزَّوَجَلَّ کائنات سے غنی ہے۔ ساری کائنات اس کی عبادت کرنے لگے تو اس کی شان میں کوئی اضافہ نہیں ہوجاتا اور ساری دنیا اس کی نافرمان ہوجائے تو اس کی شان میں کوئی کمی نہیں آتی۔ وہ غنی، بے پرواہ ہے وہ چاہے تو تم سب کو فنا کردے اور دوسرے لوگوں کو لے