Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
71 - 216
آپ کی وصیت
    حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جب حضرت سری سقطی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بیمار ہو گئے تو میں آپ کی عیادت کو گیا۔ آپ کے پاس ہی ایک پنکھا پڑا ہو اتھا۔ میں نے اس کو اٹھا لیا اور آپ کو جھلنے لگا۔آپ نے ارشاد فرمایا کہ جنید!اسے رکھ دو کیونکہ آگ ہو اسے زیادہ تیز اور روشن ہوتی ہے۔ حضرت جنید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ سے عرض کیا کہ آپ کی کیا حالت ہے؟آپ نے ارشاد فرمایا:
''عَبْدٌ مَمْلُوْکٌ لَا یَقْدِرُ عَلٰی شَیْءٍ
(یعنی وہ غلام جسے کسی کام کا اختیار نہیں ہوتا)، حضرت جنید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ سے عرض کیا کہ کچھ وصیت فرمائیں،تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ مخلوق کی صحبت کی وجہ سے خالق عَزَّوَجَلَّ سے غافل نہ ہونا۔(الروض الفائق۱۱۶)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا انتقال ۱۳ رمضان المبارک ۲۵۳؁ھ بروزمنگل صبح صادق کے وقت 98برس کی عمر میں ہوا۔آپ کا مزار شریف بغداد میں مقام شونیز میں ہے۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شرابی کو نمازی بنا دیا
    آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ایک مرتبہ ایک شرابی کو دیکھا جو نشے کی حالت میں
Flag Counter