Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
214 - 216
دعوتِ اسلامی کے ذِمّہ دار کو جمع کروا نا ہوتا ہے۔اپنے گناہوں کا اِحتساب کرنے، قَبْروحَشر کے بارے میں غور وفکر کرنے اور اپنے اچھے بُرے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مَدَنی انعامات کا کارڈ پُر کرنے کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں فکرِ مدینہ کرنا کہتے ہیں۔ آپ بھی کارڈ حاصِل کرلیجئے اگر فی الحال پُر نہیں کرنا چاہتے تو نہ سہی ،اتنا تو کیجئے کہ ولیئ کامل ، عاشقِ رسول، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرحمٰن کی پچیسویں شریف کی نسبت سے روزانہ کم از کم25 سیکنڈکیلئے اُس کو دیکھ لیجئے۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دیکھنے سے پڑھنے اور پڑھتے رہنے سے فکرِ مدینہ کرنے اور اِس کارڈ کو بھرنے کا ذِہن بنے گا اور اگر بھرنے کا معمول بن گیا تو اِن شاءَ اللہ عَزّوَجَلَّ اس کی بَرَکتیں آپ خود ہی دیکھ لیں گے ۔
مَدَنی انعامات پر کرتا ہے جو کوئی عمل

مغفرت کر بے حساب اس کی خدائے لم یَزَل
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
     مَدَنی انعامات پر عمل کرنے والوں پر رحمتوں کی کیسی بارشیں برستی ہیں! اِس کی ایک جھلک مُلا حَظہ ہو :
روزانہ فکرِ مدینہ کرنے کا انعام
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

    ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مجھے مَدَنی اِنعامات سے پیار ہے اور روزانہ فکرِ مدینہ کرنے کا میرا معمول ہے۔ ایک بار میں
Flag Counter