Brailvi Books

شجرہ شریف
70 - 71
دِل کو اچھا تن کو ستھر اجان کو پُر نُور کر
اچھے پیارے شمسِ دیں بدرُ العُلٰی کے واسِطے
دو جہاں میں خادِم آلِ رسولُ اللہ کر
حضرتِ آلِ رسولِ مقتدا کے واسِطے
کر عطا احمد رضائے احمد مرسل مجھے
میرے مولیٰ حضرتِ احمد رضا کے واسِطے
پرضیاء کر میرا چہرہ حشر میں اے کبریا	
شہ ضیاء الدین پیر باصفا کے واسِطے
اَحیِنَا فِی الدِّیْنِ وَالدُّنْیَا سَلَامٌ بِالسَّلَامِ(1)
قادِری عبدالسلام خوش  ادا(2) کے واسِطے



________________________________
1 -    یعنی ہمیں دین ودُنیا میں سلامتی عطا فرما۔ 
2 -    قبل ازیں مطبوعہ شجرے کے شعر کے اندر ’’عبد السلام عبد رضا ‘‘میں چونکہ فنّی اعتبار سے ’’م‘‘گر رہا تھالہٰذا ترمیم کی گئی ہے