Brailvi Books

شجرہ شریف
36 - 71
قِراءَت کا اختیار ہے جو چاہے پڑھئے، بہتر یہ ہے کہ جتنا قرآن کریم یاد ہو اُس کی تلاوت نمازتہجد کی رکعتوں میں کیجئے ۔ اگر پورا قرآن کریم حفظ ہے تو کم سے کم تین رات اورزیادہ سے زیادہ چالیس رات میں ختم کی سعادت حاصل کیجئے۔ اگر چاہیں تو ہر رکعت میں تین تین بار سُوْرَۃُ  الْاِخْلَاصپڑھ لیجئے کہ جتنی رکعتیں پڑھیں گے اُتنے ختم قرآن کریم کا ثواب عظیم ملے گا۔ (تفصیلی معلومات کیلئے دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب،مدنی پنج سورہ میں شامل فیضان نوافل کا مطالعہ فرمایئے)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد