وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ(1)فضیلت: پڑھنے والا قیامت میں بھی (اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ)اللّٰہعَزَّوَجَلَّکی حمد کرتا ہوا اُٹھے ۔ (2)
تہجُّد
نمازِ عشاء پڑھنے کے بعد کچھ دیر سو رہے پھر رات میں صبح صادق سے پہلے جس وقت آنکھ کھلے اگرچہ نمازعشاء پڑھنے کے بعد تھوڑی دیر سو جانے کے بعد آنکھ کھل جائے تو وضو کرکے کم از کم دو رکعت تہجد پڑھ لیجئے ۔سنت آٹھ رکعت ہیں اور معمول مشائخ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام بارہ رکعت۔
________________________________
1 - تمام خوبیاں اللہ تَعَالٰیکے لیے جس نے ہمیں موت (نیند) کے بعد حیات (بیداری) عطا فرمائی اورہمیں اس کی طرف لوٹنا ہے ۔ (بخاری ج۴ص۱۹۲حدیث۶۳۱۲)
2 - الوظیفۃ الکریمہ ص۳۳ ، دارمی ج۲ص۵۴۶حدیث۳۴۰۶