{6}دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں پھیلاکر تینوں قُلْ شریف ایک ایک بار پڑھ کر ان پر دم کر کے سر اور چہرہ اور سینے
اور آگے پیچھے جہاں تک ہاتھ پہنچیں سارے بدن پر پھیریئے ۔ پھر دوبارہ ، سہ بارہ (یعنی تیسری بار) اِسی طرح کیجئے ۔ فضیلت: (اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ) ہر بلا سے محفوظ رہیں گے ۔(الوظیفۃ الکریمہ ص۳۳)
{7} سور ہ قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَ پر خاتمہ کرے۔ اس کے بعد کلام کی حاجت ہو تو بات کر کے پھر یہی سورت پڑھ لے کہ اسی پرخاتمہ ہوگا(اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ)۔ (ایضاًص۳۴)
بیدار ہونے پر پڑھے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَا تَنَا