فضیلت:جس کسی دن سب وظائف رہ جائیں تو یہ تنہااُن سب کی جگہ کافی ہے نیزرات دن کے ہر نقصان کی تلافی ہے ۔ (1)
(4) اَعُوْذُ باِاللہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْمط(2)تین تین بار، پھر سُورَۃُ الْحَشْر حشر کی آخری تین آیات یعنی هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ- تاختم سورۃ پڑھئے۔ ایک بار،فضیلت :صبح پڑھے تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کیلئے استغفار کریں اور اس دن مرے تو شہید ہواور شام کو پڑھے تو صبح تک یہی فضیلت ہے۔(3)
________________________________
1 - الوظیفۃ الکریمہ ص۱۶
2 - میں سننے والے، جاننے والے اللہ عَزَّ وَجَلَّکی پناہ مانگتا ہوں مردود شیطان سے۔
3 - ایضاً ص۱۷، ترمذی ج۴ص۴۲۳حدیث۲۹۳۱