بِسْمِ اللہ کے ساتھ حرف کی نسبت سے شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ پڑھنے کے 7 مدنی پھول
{1}شجرہ ٔعالیَّہ قادِرِیَّہ کے اوراد وغیرہ پڑھنے کی ہر اس اسلامی بھائی اوراسلامی بہن کو اجازت ہے جو سلسلۂ عالیَّہ قادرِیَّہ رضوِیَّہ میں داخل ہے۔
{2}شجرہ شریف میں دئیے ہوئے تمام اوراد و وظائف کے ہرحرف کو اس کے درست مخرج کے ساتھ اداکر نا لازمی ہے ۔ (1)
________________________________
1 - اس مسئلے کی تفصیل دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب، بہارِشریعت جلد1 صفحہ 557پر ملاحظہ کیجئے ۔ سگ مدینہ عُفِیَ عَنْہُ