بھی
برداشت نہیں کر سکوں گا۔آہ! ہلکا عذاب بھی کس قَدَر ہو لناک ہے! بخاری شریف میں حضرت ِسیِّدُنا ابنِ عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے، رسولِ اکرم،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’دوزخیوں میں سب سے ہلکا عذاب جس کو ہو گا اُسے آگ کے جوتے پہنائے جائیں گے جن سے اُس کا دماغ کھولنے لگے گا۔‘‘
( بُخاری ،ج ۴ ،ص ۲۶۲ ،حدیث: ۶۵۶۱ )
جہنَّم سے مجھ کو بچا یاالٰہی
مجھے نیک بندہ بنا یاالٰہی
{6}کسی کے بارے میں بد گُمانی پیدا ہو تو اپنے لئے دعاکیجئے
جب بھی کسی کے بارے میں’’ بدگمانی ‘‘ہونے لگے تواپنے پیارے اللہ عَزَّ وَجَلَّکی بارگاہ میں یوں دُعا مانگئے:یاربِّ مصطَفٰے عَزَّ وَجَلَّ! تیرا یہ کمزور بندہ دُنیا وآخِرت کی تباہی سے بچنے کے لئے اِس بدگُمانی سے اپنے دِل کو بچانا چاہتاہے۔ یا اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! مجھے شیطان کے خطرناک ہتھیار’’بدگُمانی‘‘ سے بچا لے۔ میرے پیارے پیارے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! مجھے اپنے خوف سے معمور دِل، رونے والی آنکھ اور لرزنے والا بدن عطا فرما ۔
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
{7} جس کے لئے بد گُمانی ہو اُس کے لئے دعائے خیر کیجئے
جب بھی کسی اِسلامی بھائی کے لئے دِل میں بدگُمانی آئے تو اُس کے لئے دُعائے خیر کیجئے