Brailvi Books

شیطان کے بعض ہتھیار
34 - 50
نے شراب کا گُھونٹ بھرتے ہی کلّی کردی ہو یا کسی نے اُسے زبردستی شَراب پِلادی ہو ، جب یہ سب احْتِمالات(یعنی شُبُہات) موجود ہیں تو (ثُبُوتِ شَرْعی کے بِغیر)مَحْض قَلْبی خَیالات کی بِنا پر تصدیق کردینا اور اس مسلمان کے بارے میں(شرابی ہونے کی) بدگُمانی کرنا جائز نہیں ہے ۔‘‘ (اِحیاءُ الْعُلوم، ج۳،ص۱۸۶)
بد گُمانی بَہُت بڑی اوربُری آفت ہے ، یہ انسان کو جہنَّم میں پہنچا سکتی ہے،اس کے بارے میں ضَروری اَحْکام اور اِس کا علاج جاننا ’’ فرض‘‘ ہے۔
حُسُنُ الظَّنّ کے سات حروف کی نسبت سے بدگمانی کے مختصراً7علاج  
{1} مسلمان کی خوبیوں پر نظر رکھئے
مسلمانوں کی خامیوں کی ٹَٹول کے بجائے اُن کی خوبیوں پر نظر رکھئے ، جوا ن کے متعلِّق حسنِ ظن رکھتا ہے اُس کے دل میں راحَتوں کا بَسیرا اور جس پر شیطان کا ہتھیار کام کر جائے اور وہ بد گُمانی کی بُری عادت میں مبتَلا ہو جائے، اُس کے دل میں وَحْشتوں کا ڈَیرا ہوتا ہے ۔
{2} بدگُمانی ہو تو توجُّہ ہٹا دیجئے
	جب بھی کسی مسلمان کے بارے میں دِل میںبُرا گُمان آئے تو اسے جھٹک دیجئے اور اس کے عمل پر اچھا گُمان قائم کرنے کی کوشِش فرمایئے۔ مَثَلاً کسی اسلامی بھائی