مطابق یکم دسمبر2012 ء بروز ہفتہ میری والدہ کا انتقال ہوا ، ایمرجنسی میں پاکستان جانا پڑا ۔ ایک ہفتہ رُکا اس کے بعد واپسی ہوئی ۔187ملکوں میں مَدَنی کام کرنے والی دعوتِ اسلامی میں سے صِرْف پانچ اسلامی بھائیوں نے فون کرکے تعزیَت کی ۔ایک رُکْنِ شوریٰ کے مکتب کی طرف سے 41 قراٰنِ پاک کے ایصالِ ثواب کی ترکیب کی گئی ۔ ایک اور رُکنِ شوریٰ نے فون کیا مگرصِرْف تسلّی دی ،ایصالِ ثواب کچھ نہیں ۔فاتِحہ خوانی کے لئے ایک اور ذِمّے دار تشریف لائے انہوں نے ایصالِ ثواب بھیجنے کا کہا لیکن میں اُن کے ایصالِ ثواب کا انتِظار ہی کرتا رہا،ان کو اور نگرانِ شہر کو ہفتہ کے دن ختمِ پاک کی دعوت بھی دی لیکن۔۔۔۔۔۔کیونکہ غریب آدَمی ہوں۔
دعوتِ اسلامی کی طرف سے ایصالِ ثواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔46 قرآنِ پاک،
انفرادی کوشِش سے۔۔۔۔313 قرآنِ پاک تقریباً، اس کے علاوہ دُرُودِ پاک لاکھوں کی تعداد میں ، کلمہ پاک لاکھوں کی تعداد میں ، سورۂ یٰسین شریف ، سورۂ ملک ، سورۂ رحمن اور بہت کچھ ۔۔۔۔۔۔بہت سے اسلامی بھائی جو داڑھی والے نہیں انہوں نے بھی لاکھوں کی تعداد میں دُرُود پاک ایصال ثواب کیا ۔اس کے برعکس۔۔۔۔(مقام کانام حذف کیا ہے)ایک امیر آدمی کی زوجہ بیمار تھی اس کی تیمار داری کے لئے امیراہلسنّت مَدَّظِلُّہسے فون کروایا گیا اور اس کو مدنی خبروں میں بھی دکھایا گیا ، یہ میری والدہ(کی وفات) سے شاید تین دن بعد کا واقعہ ہے ۔