Brailvi Books

شیطان کے بعض ہتھیار
26 - 50
کے امتحان میں دوسروں سے مُمتاز آئے، اتنااتنا اسلام کا کام کیا ،کتابیں تصنیف کیں، فُلاں فُلاں اچّھے اعمال کئے ، دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں میں اِتنا اتنا عرصہ سفر کیا، ہماری تعریف و حوصلہ اَفزائی ہونی چاہئے، ہمیں تحفہ و انعام دیا جانا چاہئے، وہ  شیطان کا ہتھیار ناکام بناتے ہوئے اِس حِکایت سے درسِ عبرت حاصِل کریں چُنانچِہ  حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ رُوحُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامسے حواریوں نے عرض کی: کس کا عمل خالِص ہے؟ فرمایا: اُس کا جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا کیلئے عمل کرتا ہے اوراُسے یہ بات پسند نہیں ہوتی کہ اِس (عمل) پر اُس کی کوئی تعریف کرے! 
(اِحیاءُ الْعُلوم ،ج۵ ،ص ۱۱۰ )
اخلاص کے پانچ حروف کی نسبت سےاخلاص کے مُتَعلِّق بُزُرگانِ دین کے 5فرامِین
{1}حضرت سیِّدُنا یعقوب مَکْفُوْف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے ہیں: مخلص وہ ہے جو اپنی نیکیاں اِس طرح چھپائے جس طرح اپنے گناہ چھپاتاہے۔ (اِحیاءُ الْعُلوم ،ج۵ ،ص ۱۰۵) {2} حضرتِ سیِّدُنا سَرِی سَقَطی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیفرماتے ہیں: اگرتم اِخلاص کے ساتھ علیٰحَدَگی میں دو رَکعتیں پڑھو تو یہ بات تمہارے لئے 70 یا 700احادیث عمدہ اسناد کے ساتھ لکھنے سے بہتر ہے۔(ایضا ،ص۱۰۶) فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:آدَمی کا ایسی جگہ نَفْل نَماز پڑھنا جہاں لوگ اسے نہ دیکھتے ہوں، لوگوں کے سامنے ادا کی جانے والی 25 نَمازوں کے برابر