بات سمجھ لیتا ہے کہ ربِّ کائنات عَزَّ وَجَلَّ کی ذات بے نیاز ہے وہ چاہے تو کسی کو کسی جُرم کے بِغیر ہی محروم کر دے اورجسے چاہے کسی وسیلے کے بِغیر ہی عطا کر دے۔خدائے بے نیاز عَزَّ وَجَلَّ اپنی دی ہوئی نعمت بھی واپَس لے سکتا ہے۔ کتنے ہی مومِن (مَعَاذَ اللہ) مُرتَدہو گئے جبکہ بے شمار پرہیز گار واطاعت گزار فاسِق ہو گئے اوران کا خاتِمہ اچّھا نہ ہوا۔ اس طرح کی سوچ سے خود پسندی ختم ہو جاتی ہے۔ (ایضاً ،ص ۴۵۸)
حُبِّ جاہ وخود پسندی کی مِٹا دے عادتیں
یا الٰہی! باغِ جنّت کی عطا کر راحتیں
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اخلاص
پیارے مَدَنی بیٹے!یاد رکھئے ! یہ بھی شیطان کا ایک بہت بڑا اوربُرا ہتھیار ہے کہ آدَمی کو اِس خوش فہمی میں مبتَلا کردے کہ میں بَہُت اچھا انسان ہوں اور میں نے اسلام کی بَہُت خدمت کی ہے ۔شیطان کے اِس وار کو ناکام بناتے ہوئے بس یہی ذِہْن بنا لیجئے کہ اپنے طور پر میں نے اب تک کوئی دین کا کام کیا ہے نہ ہی اچّھے اعمال، میں کچھ بھی نہیں، میں