Brailvi Books

شیطان کے بعض ہتھیار
2 - 50
 بھائیوں اور خودمَیل بھیجنے والے اسلامی بھائی کا نام حَذْف کر کے چند اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ مَع بَتَغَیُّر چند مَدَنی پھول حاضِر ہیں۔ پہلے تصرُّف شدہ میل پڑھ لیجئے۔
 	مجھے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں تقریباً 21سال ہوگئے ہیں، ان 21سالوں میں مَدَنی مرکز کی طرف سے دی گئی مختلف ذِمّے داریوں کو نبھانے کا موقع ملتا رہا ہے ، اِس وَقْت بیرونِ ملک ایک کابینہ کے خادِم کی حیثیت سے مَدَنی کام کرنے کی سعادت حاصل ہے ۔ ان 21سالوں میں بَہُت نشیب وفراز دیکھے لیکن مَدَنی ماحول میں اِستقامت رہی ۔’’ کسی دَور میں غریب اسلامی بھائی کا بَہُت خیال کیا جاتا تھا،اگر اس کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوجاتا تو اُس کی دل جُوئی کی جاتی تھی لیکن اب دعوتِ اسلامی کے ذِمّہ داران کی شفقتیں ’’صرف امیر لوگوں‘‘ کے لئے ہیں!‘‘اس بات کا اِحساس اُس وَقْت ہوا جب تین ماہ پہلے پاکستان جانا ہوا، ایک غریب اسلامی بھائی(دعوتِ اسلامی کے ذَمّے دار) کی والدہ فوت ہوگئی تھی لہٰذا اُس کے گھر فاتِحہ خوانی کے لئے حاضِری ہوئی ۔دَورانِ گفتگو اُس نے بتایا کہ ایک رُکْنِ شوریٰ ہمارے شہر تشریف لائے لیکن میرے گھر فاتِحہ خوانی کے لئے نہیں آئے۔ ایک رُکْنِ شوریٰ نے رَمَضان کا پورا ماہ یہاں گزارا لیکن وہ بھی فاتِحہ خوانی کے لئے نہ آئے ۔ایک اور غریب اسلامی بھائی کی والدہ کا انتقال ہوا ،انہوں نے بھی اِسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا ۔ اُس وَقْت میں نے سن لی اور سمجھا کہ شاید یہ اسلامی بھائی دُرُست نہیں فرما رہے لیکن اس بات کا اِحساس مجھے اُس وَقْت ہوا جب ۹ محرم ۱۴۳۴ہجری