دینی خدمات کا اِحْساس ہواور اِس بِنا پر اُس کانَفْس واہ واہ اور عزّت وغیرہ کی طلب محسوس کرے اُسے’’ ریا کاری کی تعریف‘‘ پر نظر کر لینی چاہئے۔ چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 616 صَفْحات پر مشتمل کتاب ، ’’نیکی کی دعوت‘‘ صَفْحَہ 66 پر ہے :ریا کی تعریف یہ ہے:’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی رِضا کے علاوہ کسی اور اِرادے سے عبادت کرنا ۔ ‘‘ گویا عبادت سے یہ غَرَض ہو کہ لوگ اس کی عبادت پر آگاہ ہوں تاکہ وہ ان لوگوں سے مال بٹورے یا لوگ اس کی تعریف کریں یااسے نیک آدَمی سمجھیں یا اسے عزّت وغیرہ دیں۔(اَلزَّواجِرُ عَنِ اقْتِرافِ الْکبائِر ،ج،۱ص،۸۶)
ریا کاری کا دَرْد ناک عذاب
فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:’’بے شک جہنَّم میں ایک وادی ہے جس سے جہنَّم روزانہ چار سو مرتبہ پناہ مانگتا ہے، اللہ عَزَّ وَجَلَّنے یہ وادی اُمّتِ محمدیہ عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے اُن رِیاکاروں کے لئے تیّار کی ہے جو قراٰنِ پاک کے حافِظ، غیرُ اللّٰہ کے لئے صَدَقہ کرنے والے، اللہ عَزَّ وَجَلَّکے گھر کے حاجی اور راہ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں نکلنے والے ہوں گے۔‘‘(اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر،ج۱۲،ص۱۳۶،حدیث : ۱۲۸۰۳)
بچا لے رِیا سے بچا یاالٰہی
تُو اِخلاص کر دے عطا یاالٰہی
اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الاَمِین صلَّی اللہُ تعالیٰ عَلیہ واٰلہ وسلَّم
(تفصیلی معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 166 صَفْحات پر مشتمل کتاب ’’رِیاکاری‘‘ کا مُطالَعَہفرمایئے)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد