Brailvi Books

شیطان کے بعض ہتھیار
13 - 50
کام لیجئے اور سب گھر والوں کو بھی یِہی تلقین فرمایئے۔ اللّٰہ تبارَک وَ تعالٰی مرحومہ کو غریقِ رَحْمت کرے،بیحساب بخشے ، آپ کو اور تمام لَواحِقین کو صبرِ جمیل اور صبرِ جمیل پر اَجرِ جَزِیل مَرحَمت فرمائے۔ امِین بِجاہِ النَّبِیِّ الاَمِین صلَّی اللہُ تعالٰی عَلیہ واٰلہ وسلَّمآہ!مجھ گنہگاروں کے سردار  کے پاس نیکیاں کہاں! گناہوں کاانبار ہے، کاش ! گناہوں کا بخشنے والاربِّ غفّار جَلَّ جَلا لُہٗ مجھ پاپی و بدکار کو مُعافی کی بھیک سے نواز کرمَحْض اپنی رَحْمت سے میری خطاؤں کے پُلَندے پر عطاؤں کی بارِشیں فرماد ے اور میرے گناہ نیکیوں سے بدل دے۔ زہے نصیب ! ایسا ہی ہو،اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحْمت کے بَھروسے میں اپنے پاس موجود تمام نیکیوں کا رَحْمتِ الٰہی کے مطابِق ملنے والا ثواب بارگاہِ رسالت مآب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں نَذْر کرکے آپ کی والِدۂ مرحومہ کو ایصال کرتاہوں۔
تحریر بعض اوقات اپنے مُحرِّر کے مزاج کی عَکّاس ہوتی ہے
	عُمُوماً آدَمی کو اپنی تعریف اچّھی ہی لگتی ہے اورغَلَطی بتانے والا ایک آنکھ نہیں بھاتا ایسوں ہی کی تَرجُمانی کرتے ہوئے کسی نے کہا ہے:   ؎
ناصِحا! مت کر نصیحت دل مِرا گھبرائے ہے
اُس کو دشمن جانتا ہوں جو مجھے سمجھائے ہے
	دعا گو ہوں کہ اللہُ ربُّ العزّت بَطُفیلِ تاجدار رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہماری بے حساب مغفِرت کرے اور نصیحت قَبول کرنے والا قلب عنایت فرمائے۔