Brailvi Books

شیطان کے بعض ہتھیار
12 - 50
بِغیرٹھیک وَقْت پرتِلاوت سے آغاز کر دیجئے، پھر نعت شریف(دَورانیہ 25 مِنَٹ ) ، سنّتوں بھرا بیان (دَورانیہ 40مِنَٹ) اور آخِر میں ذِکرُ اللّٰہ (دورانیہ 5مِنَٹ) ،رقّت انگیز دُعا(دورانیہ 12 مِنَٹ ) اور صلوٰۃ و سلام(تین اَشعار) مع اختِتامی دعا(دَورانیہ 3مِنَٹ) ۔ عَلاقے کے تمام ذِمّے داران ، مبلِّغین ، ممکنہ صورت میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اَراکین اور دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت یقینی بنایئے اور کوشِش کرکے ایصالِ ثواب کیلئے وہاں سے ہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافِلے سفر کروایئے۔
سگِ مدینہعُفِیَ عَنْہُ  کی جانب سے کی گئی جوابی میل
    بِسمِ اﷲِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْم ط  سگِ مدینہ محمد الیاس عطّارؔ قادِری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانِب سے مُبلِّغِ دعوتِ اسلامی  میرے میٹھے میٹھے مَدَنی بیٹے ۔۔۔۔۔۔ عطّاری سلَّمہُ  الْباریکی خدمت میں،
 اَلسّلامُ عَلَیکُم وَرَحمۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکٰتُہٗ ۔  اَلْحمدُ لِلّٰہ ربِّ العٰلمینَ عَلٰی کُلّ حال۔
آنکھیں رو رو کے سُجانے والے
جانے والے نہیں آنے والے
(حدائقِ بخشش شریف)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
  نگرانِ شوریٰ ابو حامِدعمران عطّاریسلَّمہُ  الْباری نے مجھے آپ کی مَیل فاروَرڈ کی، جس میں آپ کی امّی جان کی وفاتِ حسرت آیات کا تذکِرہ تھا، صبر وہمّت اور حوصلے سے